انوار الحق کاکڑ

بنوں میں 9 بہادر جوانوں کی شہادت سے دل ٹوٹ گیا۔ نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بنوں میں 9بہادر جوانوں کی شہادت سے دل ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ بنوں میں بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائی میں 9 بہادر سپاہیوں کی شہادت سے دل ٹوٹ گیا۔

ان کا مزید کہان ہے کہ جس میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔ ایسی حرکتیں سراسر قابل مذمت ہیں۔ میری ہمدردیاں شہید اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے