وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیئے اسمبلی اور سینیٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اسمبلی اور سینیٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز دے دی، شہباز شریف کا بتانا ہے کہ اسی سوچ کے تحت آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک پر ووٹنگ ہوئی، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے نمائندے پارلیمان میں ان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل پیش کر سکیں گے۔ صدر نون لیگ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون جمہوری سوچ اور اصولوں کے تحت بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے ووٹ کے حق کی حمایت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ بیرونِ ملک مقیم ہمارے پاکستانی بہن، بھائی ہمارا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کی شان ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اورسینیٹ میں 2 نشستیں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کرنےکی تجویز دی اور کہا کہ ان نشستوں پر نمائندگی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں مل کر طے کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے