انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، مستونگ سمیت دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریف کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے