بلاول بھٹو

ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔ بلاول بھٹو

لاڑکانہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، ہم نے عوام کو اپنے ایجنڈے کے بارے میں بتایا ہے، ہم عوامی منشور میں کئی منصوبے لے کر آرہے ہیں، 9 کروڑ 30 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ گزشتہ 5 سال میں کھانے پینے کی اشیاء بہت مہنگی ہوگئیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہوا، پیٹرول کی قیمت میں بھی 95 فیصد اضافہ ہوا، کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ کم اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثر زیادہ ہے، عالمی موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے، سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہرسال تنخواہ میں 8 فیصد اضافہ کریں گے، روزگار بڑھانے کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کریں گے، غریبوں کو مالکانہ حقوق پر مکانات فراہم کیے جائیں گے، بجلی، پیٹرول کی قیمتیں 5 سال میں 80 فیصد تک بڑھ چکی ہیں، ہم نے پرائیوٹ سیکٹر میں انویسٹمنٹ کا پلان بنایا ہے، ہمارے منصوبے سے بیروزگاری کی شرح میں کمی آسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے