رانا ثناءاللہ

ہم چاہتے تو عمران خان کیخلاف سزائے موت والے کیسز بناسکتے تھے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام کیا جاتا ہے، عمران خان کے خلاف کوئی غلط مقدمہ نہیں بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے، چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں، جب الیکشن ہوں گے تو ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔ ایک سٹنگ جج کے بیٹے اور بیٹی کے بارے میں عام ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سرگرم رکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو خواتین جب لوگوں کو غداری کے لیے اکسائیں گی تو پھر چیزیں کیسے آگے جائیں گی، ایسی گفتگو کو گھریلو گفتگو نہیں کہا جاسکتا۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان میں کس طرح کا انصاف کا نظام ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ضد اور انا کی بنیاد پر فیصلے ہو رہے ہیں، ایسی گفتگو پر سوموٹو نوٹس لینا چاہیے، اگر گفتگو غلط ہے تو سزا ہونی چاہیے، صحیح ہے تو پھر بھی سزا ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے