رانا تنویر

ن لیگ واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کررہی۔ رانا تنویر

شیخوپورہ (پاک صحافت) رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ن لیگ واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، ملک میں پہلے ہی بہت سیاسی جماعتیں ہیں۔

رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہیے جس نے اسے عزت دی اور وزیراعظم بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اپنی گائیڈ لائن سے انحراف کیا، حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، درست کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے