امیر حیدر ہوتی

میڈیا آزاد نہیں ہوگا تو سیاست اور سچ بھی آزاد نہیں ہوگا، امیر حیدر ہوتی

اسلام آباد (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا آزاد نہیں ہوگا تو سیاست اور سچ بھی آزاد نہیں ہوگا، امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی کے لیے صحافی برادری کے ساتھ ہیں، یہ میڈیا کی آزادی نہیں پاکستانی قوم کی آزادی کا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندہ وفد کی نیشنل پریس کلب آمد کے موقع پر اے این پی رہنماؤں نے ملک بھر سے آئے صحافی رہنماؤں سے اظہارِ یک جہتی کیا۔ اس موقع پر امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ میڈیا پر پابندیوں کا بل ناکام ہوگا،جو لوگ یہ بل لانا چاہتے ہیں یہ ان کے زوال کا سبب بنے گا، اے این پی میڈیا کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ صحافی تنظیموں کے دھرنے سے خطا ب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ میڈیا آزاد نہیں ہو گا تو سیاست اور سچ بھی آزاد نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اے این پی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہرمیڈیا کے ساتھ ہے، میڈیا پر پابندیوں کا بل جس کی بھی سوچ ہے ناکام ہو گا، جو لوگ یہ بل لانا چاہتے ہیں یہ ان کے زوال کا سبب بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے