جنرل عاصم منیر

ایپکس کمیٹی اجلاس، آرمی چیف کی غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف ایکشن میں تعاون کی یقین دہانی

کوئٹہ (پاک صحافت) ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نگراں وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے شرکت کی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ اراکین اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں امن وامان کی صورت حال پر غور کیا گیا اور منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، ساتھ ہی ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ پر غور کیا گیا۔

نگراں وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کےتعاون کو سراہا، جبکہ آرمی چیف نے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن میں تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے