ریلوے

ریلوے میں سفر کیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

لاہور (پاک صحافت) پاکستان ریلوے نے ریل گاڑی میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ اب شہری ویکسین لگوائے بغیر ریل پر سفر نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے 20 سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ یکم ستمبر سے صرف 20 سال سے کم عمر والے افراد بغیر ویکسین کے سفر کرسکیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے میں یکم ستمبر سے کوویڈ چارج لاگو ہوگا۔ مسافروں کو سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے بغیر ویکسینیشن مسافروں سے 10 فیصد اضافی کرایہ لیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ جنوری 2022ء سے 20 سال سے اوپر نان ویکسینیٹڈ افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے