حنیف عباسی

شہبازشریف سے حنیف عباسی کی ملاقات، ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف سے حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں سابق وزیراعظم نے حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہبازشریف سے پارٹی حنیف عباسی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں 21 اکتوبر کی استقبالی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے آمد پر حنیف عباسی کا استقبال کیا اور انہیں گلے لگا کر ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے حنیف عباسی اور اُن کے بیٹے کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ شہباز شریف نے حنیف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کی جرات و بہادری قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے، آپ کو اللہ تعالی نے سرخرو کیا، الحمدللہ۔

ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے شہبازشریف اور پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیادت اور جماعت نے جس طرح ساتھ دیا، وہ بھول نہیں سکتا، الحمدللہ اپنے قائدین اور جماعت کے اعتماد پر پورا اترا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے