شازیہ مری

کرسی کی بھوک نے کئی لوگوں کو ننگا کر دیا۔ شازیہ مری

لاہور (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ کرسی کی بھوک نے کئی لوگوں کو ننگا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، پریشان وہ لوگ ہورہے ہیں جن کی کہیں بات ہوگئی ہے، ہمیں لگا تھا میثاق جمہوریت کے بعد چور دروازے بند ہوگئے ہیں لیکن بدقسمتی ہے ابھی بھی کہیں کنڈی کھلی لگ رہی ہے، جب بھی ادارے آئین سے باہر نکلے ہیں ملک اور جمہوریت کو نقصان ہوا ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ فخر سے کہتی ہوں پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اب بھی تیار ہے، ملک میں جمہور کی مرضی سے اقتدار نہ ملے تو مایوسی ہوتی ہے، ہماری لڑائی کسی جماعت سے نہیں، ہمیشہ حق کی بات کی ہے ۔آصف زرداری کے 2013 کے الیکشن تحفظات کے باوجود قبول کئے تھے، اب پھر کہا جا رہا ہے کہ ہماری بات ہو گئی ہے ،ہماری لڑائی کسی جماعت سے نہیں بلکہ بھوک سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ کون طرم خان ہے وہ اپنے بچوں کا مستقل چاہتے ہیں یہی سوچ بلاول بھٹو کی ہے، کراچی کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی پی کو چنا، ہمیں جہاں جہاں موقع ملا عوام کی خدمت کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے