نواز شریف

مری میں نوازشریف کی ملاقاتوں اور سیاسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

مری (پاک صحافت) مری میں نوازشریف کی ملاقاتوں اور سیاسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ان دنوں مری کے نواحی علاقے چھانگلہ کے مقام پر اپنی رہاٸش گاہ پر ڈیرے ڈالے ہوٸے ہیں جہاں ان کے ساتھ مریم نواز اور جنید صفدر کے علاوہ ان کے دیگر فیملی ممبران بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے مسلم لیگ کے قاٸدین کے علاوہ اہم سرکاری شخصیات کی بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔ قائد ن لیگ اور مریم نواز کے درمیان آئندہ عام انتخابات میں سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت جاری ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ نواز شریف قانونی ماہرین سے بھی آٸندہ کے لاٸحہ عمل پر ٹیلی فون کے ذریعے مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اگلے دو روز تک مری میں ہی قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے