نیئر بخاری

بلاول بھٹو قائد عوام اور بے نظیر بھٹو کی سیاسی میراث کے امین ہیں۔ نیئربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئربخاری کا کہنا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی سلامتی کے لئے اپنی جان کی قربانی دی جبکہ بلاول بھٹو قائد عوام اور بے نظیر بھٹو کی سیاسی میراث کے امین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید نیئر حسین بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس روز ملک و ملت دشمنوں نے عالمی مدبر اور قومی قائد کو عوام سے جدا کیا۔ بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا اور کئی صدیاں پیچھے دھکیلا گیا۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید لوگوں کے دلوں میں زندہ اور قاتل اپنے سائے سے بھی خوفزہ ہیں، بی بی شہید نے پاکستان کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی، بی بی شہید کا سوات میں پرچم پاکستان سربلند کرانا بے نظیر قومی کارنامہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت کے یوم شہادت پر ملک کے کونے کونے سے کارکن اظہار عقیدت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے