ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس، پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شوکاز نوٹس کا جواب 30 مئی تک جمع کرائیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دینے والے بینک ملازمین پر جرح کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران پر بھی جرح کرنے کی اجازت دی جائے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں یہ بھی کہا تھا کہ معلومات اکھٹی کرنے کے لیے 4 ماہ کا عرصہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے