آج سیاسی جماعتوں کی اکثریت اکٹھی بیٹھی ہے، یہی عمل عدالت کے لیے بھی ضروری ہے، قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آج سیاسی جماعتوں کی اکثریت اکٹھی بیٹھی ہے، یہی عمل عدالت کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس وقت پاکستان معاشی چیلنج سمیت بہت سارے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، پاکستان کو اس وقت عدالتی اور آئینی بحران کا بھی سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک ہیجان پیدا کر دیا گیا ہے، ہیجان کا المیہ یہ ہوتا ہے کہ آپ صرف جذبات کو سن رہے ہوتے ہیں، عقل و منطق پیچھے رہ جاتی ہے، یہ بات سیاسی جماعتوں، عدالتوں کے اندر بھی ہے۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس ہیجان، غصے، جذباتی کیفیت سے باہر نکلیں۔

واضح رہے کہ سب حالات کا درست تجزیہ کریں، قابل عمل کیا ہے اس کی طرف بڑھنے کی کوشش کریں، ہمیں اس بات کی توقع ہے عدالت ہیجان کے ماحول کا شکار نہیں ہو گی۔ اس وقت جو عوامی مطالبہ ہے، وکلاء تنظیموں، سیاسی جماعتوں، جج صاحبان کی طرف سے بھی ہے، اس ملک کے لیے فائنل فیصلہ کرنے کے لیے آپ فل کورٹ بنا دیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہماری بدقسمتی کی تاریخ میں ایک اور اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے