عابد شیر علی

عوامی حقوق کے استحصال کا راستہ روکنے کا لائحہ عمل صرف ن لیگ کے پاس ہے۔ عابد شیرعلی

لاہور (پاک صحافت) عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق اور طاقت کے استحصال کا راستہ روکنے کا فارمولہ اور لائحہ عمل صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنے علاج کی تیاری کریں، اس میں صحت کارڈ بھی کام نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لاحق بیماری میں سرجری ہوتی ہے اور یہ لوگ جلد ہی آپریشن تھیٹر میں ہوں گے۔

رہنما ن لیگ عابد شیرعلی کا مزید کہنا ہے کہ ثاقب نثار اور فائز عیسیٰ دو نمائندہ کردار ہیں۔ پہلا سازش کا، دوسرا آئین کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے سے انکار کا۔ اور اسی پاداش میں اس کی اہلیہ کو ہراساں کرنے جیسے گھٹیا ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامی صرف اتنی سی بات نہیں بلکہ قوم کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اسے کس بری طرح سے بے وقوف بنایا گیا ہے۔ اس کا ووٹ چرا کر، مینڈیٹ کو تبدیل کرکے ایک ناجائز حکومت اس پر مسلط کی گئی۔ ووٹ کو عزت دو اسی استحصال کا راستہ روکنے کا لائحہ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے