ایف آئی اے

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سمیت دیگر اہم رہنماوں کو تحقیقات کے لئے طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کو طلب کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور پی ٹی آئی کے جوائنٹ سیکرٹری کرنل (ر) یونس کو 12 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر ارشد داد اور پی ٹی آئی کے فنانس ایڈوائزر سراج احمد کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے بیرون ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنے کے متعلق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع اور تیز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے