عطا تارڑ

پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے پی ٹی آئی کے جلسوں پر وسائل خرچ کررہی ہے، پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کوبے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت سیلاب کی آفت کے دوران سیاست کررہی ہے، بدقسمتی ہے ایک شخص کروڑوں روپے لگا کر جلسے کررہا ہے، پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کوبے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں 25 سے 30 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، پنجاب میں ادویات کی قلت ہوگئی ہے، پرویز الٰہی نے آج عثمان بزدار کی یاد دلادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہمارا جلسے جلوسوں کا ارادہ نہیں، پنجاب میں ہم نے جو گڈگورننس قائم کی تھی وہ اب نہیں، گورنر راج کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں نہ اس پر بات ہوئی، نااہلی میں پرویزالٰہی، عثمان بزدار کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے