شازیہ مری

پاکستان بچانا ہے تو نااہل اعظم عمران خان کو ہٹانا ہوگا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو نااہل اعظم عمران خان کو ہٹانا ہوگا۔ کیونکہ اس کے بغیر ملکی تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کا مسئلہ کسی ایک وزیر یا مشیر سے متعلق نہیں بلکہ خود عمران خان ہی سب سے بڑے نااہل ہیں۔ عمران نیازی کی نااہلیت کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

پی پی پی رہنما شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ملک کی معاشی خود مختاری داؤ پر لگارہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کو کسی صورت آئی ایم ایف کے حوالے ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطرات سے بچانے کے لیے نااہل حکومت کو ہٹانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے