کراچی (پاک صحافت) محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کی جانب سے بھی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے کراچی میں نیو سبزی منڈی، مہران ٹاﺅن، داﺅد چورنگی، لیاقت آباد، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔
سندھ کے دیگر شہروں کندھ کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہداد کوٹ سمیت دیگر شہروں میں رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔سندھ رینجرز کی جانب سے فلیگ مارچ کے دوران امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ کیا گیا۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے داخلی اور خارحی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی۔