حمزہ شہباز

تحریک انصاف کی کرپشن اور لوٹ مار کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہو گیا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسملبی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کی کرپشن اور لوٹ مار کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہو گیا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ایک سال میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 16 درجے اوپر چلا گیا، گذشتہ سال 124 نمبر والا ملک 140 ویں نمبر پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی 140 ویں پوزیشن پراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔کرپشن اور احتساب کا شور صرف اقتدار میں آ کر مخالفین پر جھوٹے کیسز بنانے کا ذریعہ تھا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کرپشن کا خاتمہ تو ن لیگ دور میں ہوا جب پاکستان کو 127 ویں درجے سے 117 نمبر پر لے آئے تھے۔معیشت کھنڈر بن چکی ہے مہنگائی میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، کرپشن اور احتساب کا بیانیہ پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے کا مذموم منصوبہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے