مفتاح اسماعیل

وقت آ گیا ہے کہ لوگوں کو ان کے  حقوق دیے جائیں، مفتاح اسماعیل

کوئٹہ (پاک صحافت) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں  بہت بیروزگاری اور مہنگائی بڑھ چکی ہے، وقت آ گیا ہے کہ لوگوں کو حقوق دیے جائیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں 80 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، برآمدات بڑھانا ہوں گی، زراعت بہتر بنانا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور لشکری رئیسانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو واپس لائے تو ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا، گزشتہ 4 ماہ میں جو ہوا اس سے افسوس ہوا، آئی ایم ایف سے اب بات چیت شروع ہو گئی ہے جو خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، 20 سالوں سے قرض بڑھ رہا ہے، 51 ہزار ارب روپے قرض پہنچ چکا ہے۔ حکومت تعلیم اور صحت کے بجائے قرض کی قسط ادا کرے گی، قسطیں ادا کرنے کے لیے لوگوں کے مزید پیٹ کاٹنے کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال پاکستان کو 21 ارب ڈالر واپس کرنا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے