آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف کی قوم کو عید کی مبارکباد

راولپنڈی (پاک صحافت) مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور پاک فوج کے سربراہ (آرمی چیف) جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے قوم کو عید  الفطر کی مبارکباد دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارے تمام شہدا اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔ عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے شہدا اور غازیوں کو سلام بھی پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عسکری قیادت کی جانب سے آج کے دن قوم کے لیے دعا کی گئی ہے کہ اللّٰہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے