عظمی بخاری

نواز شریف دور میں بیرونی سرمایہ کاری نے پاکستان کا رخ کیا، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ نواز شریف دور میں بیرونی سرمایہ کاری نے پاکستان کا رخ کیا، اسی دور میں ہی سی پیک کا لینڈ مارک پروگرام شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، بد قسمتی سے آج ان کی وطن واپسی کے اعلان پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا، ان کے دور میں ہی دہشت گردی کا قلع قمع کیا گیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے اعلان پر ایک جماعت منفی باتیں کر رہی ہے، آج پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ وہ وطن واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف ان شاء اللّٰہ ضرور واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا اعلان پاکستان اور قوم کے لیے اُمید کا پیغام ہے، 21 اکتوبر ملکی خوش حالی اور ترقی کا دن ثابت ہو گا، 16 مہینے میں پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کے انتخابی حلقے کے دورے کے دوران 2 گروپوں کے درمیان تنازع تھا، دونوں گروپ ایک مقامی مسئلے پر ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے