مرتضی وہاب

کراچی کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے باغ ابن قاسم میں نوتعمیر شدہ سائیکل اور جاگنگ ٹریک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائیکل اور جوگنگ ٹریک سے صحت مند سرگرمیوں کو فروع ملے گا دو دن خواتین کے لیے مختص کئے جائیں گے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کررہی ہے کراچی کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی رونق کو بحال کرنا ٹارگٹ ہے مرحلہ وار اس باغ کو مکمل بحال کریں گے کیفے، کرکٹ، ہاکی کی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔ پاکستان پویلین اس پارک میں کھولیں گے جہاں انٹرنیشنل ایونٹس کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے