لاہور (پاک صحافت) معروف صحافی مبشر لقمان نے عمران خان کی کرپشن کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشرلقمان نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں نے عمران خان کو بشریٰ بیگم کی کرپشن بتائی تو تم میرے خلاف ہوگئے، بشریٰ کے سابق شوہر خاور مانیکا کے گند اور کرپشن دکھائی، بشریٰ بی بی کے بیٹوں کی کرپشن تمہیں دکھائی تو تم ایسے ہوگئے تھے کہ اس کو اندر نہیں آنے دینا، یہ کافر ہے، یہ تو بشریٰ بی بی پر شک کررہا ہے۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا ہے کہ بتاو لوگوں کو کس نے چوری نہیں کی، فرح گوگی کون تھی، احسن گجر کون تھا، عثمان بزدار کون تھا، محمود خان کون ہے، نہیں کی انہوں نے چوریاں؟ ابھی تو تمارے باقی وزیروں کی کھلنے والی ہیں، سارے وزیروں کی کھلنے والی ہے، جس کیانی کو تم نے ہٹایا کہ یہ کرپٹ آدمی ہے، این سی او سی میں یہ پیسے کھا گیا، وزارت صحت میں یہ پیسے کھا گیا، ماسکر، پیرا سٹامول کی گولیوں پر جس نے پیسے بنا لیے اسے تم نے اٹھا کر پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنا دیا، یہ تمہاری سزا اور جزا کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ تم بنانے نکلے ہو، ہاتھ میں تسبیح پھیرتے رہتے ہوئے، بات کرتے رہتے ہو، منافق کی اس سے بڑی نشانی کیا ہوگی۔ عمران خان یہ تمہارے کرتوت تمہارے سامنے آرہے ہیں، یہ آڈیو تمہاری نہیں بلکہ اللہ کی لاٹھی ہے جو کہ بے آواز ہے۔