لاہور میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور (پاک صحافت) لاہور میں شدید دھند نے ٹرینوں کے شیڈول کو بھی متاثر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دھند کے باعث مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ اور کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ تاخیرکاشکار ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی اورپشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے اور مچ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے