وزیر صحت سندھ

کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ زیادہ خطرناک نہیں ہوگا، وزیرصحت سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ زیادہ خطرناک نہیں ہوگی۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی کہا کہ کورونا کی نئی لہر کم خطرناک ہوسکتی ہے، ہمیں امید ہے یہ زیادہ خطرناک نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے ہمیں محتاط ہونا ہے، ہمیں آئسولیشن سینٹر بھی کھولنے پڑیں گے، لوگوں کو ابھی بھی ماسک پہننا ضروری ہے۔ عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہمارے پاس ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ہے، ہم ٹیچنگ اسپتال کا بھی ڈیٹا جمع کریں گے، ہم نے ایک لاکھ ملین سے پی سی آر کیے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کورونا میں 582 اموات ہوئی تھیں، 34 ملین سے زائد ویکسین ہوئے ہیں، ہم نے حیدرآباد اور کراچی میں زیادہ کیا ہے، بچوں کو بھی ڈوزذ لگائی گئیں، 76 فیصد 5 سے 11 سال کے بچوں کو لگائی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس پولیو نہیں ہے، دو سال سے ہمارے کسی بچے میں نہیں ہوا۔ 32 بیماریاں ہیں جس کے لیے سویلنس کرتے ہیں، 5 ہزار ہیلتھ کیئر ورکز کو ٹرینڈ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے