گوگل میپس

گوگل میپس میں کی جانے والی وہ نئی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئی

(پاک صحافت) گوگل کی مقبول ترین سروس میپس کو روزانہ کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں۔ اس سروس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے راستوں کو سمجھنے یا وہاں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔ اب کمپنی کی جانب سے گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس تبدیلی کے باعث گوگل میپس سروس بیشتر افراد کو پہلے کے مقابلے میں مختلف نظر آنے لگی ہے۔ جی ہاں واقعی گوگل نے میپس کے اندر استعمال ہونے والے رنگوں کو تبدیل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس تبدیلی کے بارے سب سے پہلے ستمبر میں رپورٹ سامنے آئی تھی مگر اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے گوگل میپس کے رنگوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ پہلے گوگل میپس میں سڑکوں کے لیے پیلا رنگ استعمال ہوتا تھا مگر اب وہ گرے ہوگیا ہے جبکہ جنگلات کے لیے گہرا سبز رنگ استعمال کیا جا رہا ہے۔ پانی کے لیے سبزی مائل نیلا جبکہ پارکوں کے لیے نیلگوں مائل سبز رنگ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اوپر موجود تصویر سے آپ یوزر انٹرفیس میں کی جانے والی تبدیلی کا موازنہ بھی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پرانا (بائیں) اور نیا (دائیں) ڈیزائن کس حد تک مختلف ہے، اس تصویر سے اندازہ ہو جاتا ہے۔ بظاہر تو یہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں مگر متعدد صارفین کو زیادہ پسند نہیں آئی اور آن لائن فورمز پر کافی شکایات کی گئی ہیں۔ ان صارفین کا اعتراض ہے کہ رنگوں کو تبدیل کرنے سے ان کے لیے راستوں کو شناخت کرنا مشکل ہوگیا جبکہ پارک اور پانی لگ بھگ ایک جیسے محسوس ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے