خرم دستگیر

کے الیکٹرک کے صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ریلیف ملے گا۔ وزیر توانائی

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے نئے مالی سال میں 171 ارب روپے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کے طور پر مختص کرے گی، کے الیکٹرک کے صارفین کو ٹی ڈی ایس کے تحت بجلی کے نرخوں میں نمایاں ریلیف ملے گا۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ڈی ایس ایک ٹارگٹڈ سبسڈی جس کا مقصد عوام کو بجلی کی پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت سے تحفظ فراہم کرنا ہے، بجٹ 2023-24 میں بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور سابق فاٹا کے اضلاع سمیت ملک کے دیگر حصوں کے لیے بھی 151 بلین روپے مختص کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے ٹی ڈی ایس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ ٹارگٹڈ سبسڈی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کے تحفظ اور ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے