جاوید لطیف

قوم مستقبل میں عمران خان کا فتنہ اور فساد نہیں چاہتی، جاوید لطیف

اسلام آباد  (پاک صحافت)  وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلی کے ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،قوم مستقبل میں عمران خان کا فتنہ اور فساد نہیں چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات سے بھاگنے والے نہیں ہم بھی صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان پنجاب اور خبیر پختو نخوا کے وسائل استعمال کرکے تقرریاں روکنے چاہتے تھے،ابھی تو رنگ روڈ،ڈالر،چینی اور گندم اسیکنڈل بھی سامنے آنے ہیں۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ  ہم جانتے ہیں کہ عمران خان کو کہاں کہاں سے فنڈنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ قوم مستقبل میں عمران خان کا فتنہ اور فساد نہیں چاہتی۔مشکلات کے باوجود ہر سیاسی جماعت نے آئین اور قانون کی بات کی لیکن عمران خان کے نزدیک آئین اور قانون کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلی کے ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے