علی سدپارہ

قومی ہیرو علی سدپارہ کی لاش پہاڑوں پر ہی محفوظ کردی گئی

گلگت (پاک صحافت) قومی ہیرو علی سد پارہ کی لاش پہاڑوں پر ہی محفوظ کردی گئی ہے۔  قومی ہیرو کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میرے والد اور جارج سنوری کی میتیں انتہائی مشکل جگہ پر ہیں ، میتوں کو نیچے لانا ہم تینوں لوگوں کیلئے بہت مشکل ہے۔

تفصیلاتک  کے مطابق گزشتہ روز علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کے ٹو سر کرنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں پہاڑوں پر پاکستان کا جھنڈا لگے ایک تصویر شیئر کی۔ ساجد سدپارہ نے لکھا کہ ’ہمارے ہیرو( علی سدپارہ) کی لاش کے ٹو پر سی فور (کیمپ فور) کے مقام پر محفوظ کردی ہے، ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ایک کوہ پیما نے لاش کو بوٹل نیک سے کیمپ فور لانے میں بڑی مدد کی۔‘

واضح رہے کہ ساجد علی سدپارہ نے مزید لکھا کہ میں نے اس موقع پر پوری قوم کی جانب سے فاتحہ خوانی کی اور قرآن کی تلاوت کی اور میت کو پاکستانی جھنڈے کی نشانی کے ساتھ محفوظ کردیا ہے۔ ساجد سدپارہ نے اس حوالے سے مزید کچھ بتانے سے گریز کیا کہ کیا وہ اپنے والد کی میت کو پھر کبھی نیچے لائیں گے یا پھر وہیں دفن کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے