آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے ریونیو میں اضافے کیلئے ٹھوس یقین دہانی کرائی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران پرائمری سرپلس 401 ارب روپے رکھا جائے گا۔ معاہدے کے تحت زراعت اور تعمیرات پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ توانائی کے شعبے کی سبسڈی بتدریج کم کی جائے گی، تنخواہوں اور پینشن کی مد میں اخراجات کو کم کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگراام (بی آئی ایس پی) جیسے کفالت پروگراموں کی فنڈنگ میں اضافہ کیا جائے گا، مرکزی اور صوبائی حکومتیں بہبود کے شعبے میں فنڈز بڑھائیں گی۔ آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت درآمدات پر پابندیاں ختم کی جائیں گی، کرنسی کی شرح تبادلہ کو مارکیٹ کے مطابق رکھا جائے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق حکومت معاہدے کے تحت نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری نہیں کرے گی، حکومت ٹیکس چھوٹ یا ٹیکس مراعات جاری نہیں کرے گی جبکہ سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے