النخالہ

یمن پر حملہ کرنے والے ممالک اسرائیل کے اتحادی ہیں: جہاد اسلامی

غزہ {پاک صحافت} فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یمن پر حملہ کرنے والے ممالک اسرائیل کے اتحادی ہیں اور وہ اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈال رہے ہیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے صنعا میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہاتھ ملانے والے ممالک کی حکومتیں اپنی قوموں کو مسلسل کچل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر مسائل کے باوجود یمن بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اسرائیل کے خلاف قدس کی تلوار تھامے ہوئے ہے اور اپنے جہاد اور مزاحمت کے وعدے پر پوری طرح قائم ہے۔

جہاد اسلامی کے جنرل سیکرٹری زیاد النخالہ نے کہا کہ قاتل اور غاصب صہیونی تاریخ کی حقیقت کو کبھی نہیں بدل سکتے، وہ ہمیں کبھی خوفزدہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہمارا دین اور ایمان ہم سے چھین سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یمن میں جنگ بند کرنے اور اس ملک کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ویام وہاب

آپریشن “سچا وعدہ” انقلاب کے بعد اسرائیل کے خلاف سب سے اہم قدم تھا

(پاک صحافت) لبنان کی عرب توحید پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل امریکہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے