حمزہ شہباز

عوام کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہے اور ترجیح رہے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، عوام کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہے اور ترجیح رہے گی، مفت بجلی کی فراہمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جس میں اراکین اسمبلی نے عوام  کیلئے مفت بجلی فراہمی کے وزیراعلیٰ کے اقدام کو سراہا۔ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بل حکومت پنجاب ادا کریگی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیاست  ہوتی رہے گی، اب ریاست بچانے کا سوال ہے، مفت بجلی کی فراہمی سے عام آدمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا، حکومت کا یہ اقدام عام آدمی کی مشکلات میں کمی لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے