شرجیل میمن

عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کر لی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی  (پاک صحافت) صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کر لی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سےقیمتی تحفے سستے خریدے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قیمتی تحفے سستے خریدے اور وہی تحفے مہنگے داموں بیچ کر قوم اور اِنکم ٹیکس محکمے سے جھوٹ بولا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اُسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔ ایک دفعہ پھر سوال اٹھ گیا کہ عمران خان نے دو مزید گھڑیاں پہلے کیش میں بیچیں اور پھر حکومت کو اُس رقم کی صرف 20 فی صد کی ادائیگی کی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے