ناصر حسین شاہ

پاکستان مخالف بات کرنیوالوں کو سندھیوں نے مسترد کردیا۔ ناصر حسین شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بات کرنے والوں کو سندھ کے محب وطن شہریوں نے مسترد کردیا ہے۔ ملک مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بحریہ ٹاون میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے۔ کسی کو بھی سندھ میں بدمعاشی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپوزیشن والے صرف ڈرامے کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھی بولنے والوں نے کبھی وفاق کے خلاف بات نہیں کی، جس نے بھی پاکستان مخالف بات کی سندھیوں نے اسے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کو سپورٹ ملی وہ پیپلز پارٹی کے خلاف تھے، ہماری جانیں اور سب کچھ پاکستان کےلیے قربان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے