مولانا عبدالغفور حیدری

عمران خان کے آرمی چیف سے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ عبدالغفور حیدری

قلات (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے آرمی چیف سے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے فوج اور سیاست دانوں کے بارے میں جو زبان اختیار کی وہ ناقابل برداشت ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آرمی چیف سمیت کسی سے بھی مل سکتے ہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) نے 2018 کے انتخابات کو تسلیم ہی نہیں کیا۔

سیکریٹری جنرل جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے