طلال چوہدری

کل کا ڈاکو آج پی ٹی آئی والوں کا ڈیڈی ہے۔ طلال چوہدری

گوجرانوالہ (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی جس کو ڈاکو کہتے تھے آج وہ ان کا ڈیڈی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ارسطو بننا چھوڑ دیں اب پرانا دور گزر چکا ہے۔ جب عمران خان لاڈلے ہوا کرتے تھے تب ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا تھا۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہی شخص ہے جب اس کو اقتدار پر بٹھایا تھا تو باجوہ صاحب بہت اچھے لگتے تھے۔ عدلیہ ہو یا کوئی اور ادارہ عمران خان اسے استعمال کرکے اقتدار تک پہنچنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں، ادارے اب اپنا کام کرتے ہیں، اقتدار میں لانا یا نکالنا ان کا کام نہیں۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ایسا انتخاب ہو جو متنازع نہ ہو اور جس کے نتائج سب کو تسلیم ہوں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ 62 اور 63 کا اطلاق جیسے سب پر ہوا ہے ویسے ہی ہوگا۔ پہلے جو ڈاکو تھا، اب وہ پی ٹی آئی والوں کے ڈیڈی ہیں، اب خان صاحب بھی اس کو ڈاکو کے بجائے صدر کہا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے