سرفراز بگٹی

دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر توانائی محمد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد کے حوالے سے مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں سے بحران کا خاتمہ ہوا۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں جس وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسانوں کے لیے کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ملکی ضرورت کے مطابق کھاد درآمد کر لی گئی ہے، اس سال کھاد کا کوئی پلانٹ بند نہیں کیا جا رہا، سبسڈی کا براہ راست فائدہ کسانوں کو پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے