رانا ثناء اللہ

عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدارنہ ملے توپاکستان پر ایٹم بم گرادو، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما  رانا ثناء اللہ نے  سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدارنہ ملے توپاکستان پر ایٹم بم گرادو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  جاری بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم کل ہی الیکشن کرا  بھی لیں لیکن عمران خان نتائج تسلیم نہیں کرےگا۔ عمران خان کو صرف اقتدار کی لالچ ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگر یہ (عمران خان)  اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔ جاری بیان میں وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے