وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کرلی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کرلی۔ وزیر اعظم نےعوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرے حکم پر پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز کے پاوربریک ڈاؤن پر شہریوں کوپہنچنےوالی تکلیف پر حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں۔ خیال رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہئیں جب کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی 48 گھنٹے چلانے کیلئے درکار ہوتے ہیں اس لیے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی جس وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی، پرسوں تک سب کچھ بحال ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے