رانا ثناء اللہ

عمران خان کو گرفتار کیا تو پہلی رات ہی اس کی چیخیں سنیں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا اشارہ دے دیا۔  وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ  باقی لوگوں نے تو جیل میں تین 4 دنوں میں چیخیں ماریں، اس کو گرفتار کیا تو اس کی پہلی رات کو ہی چیخیں سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے جوڈیشل کمپلکس پر حملہ عدالتوں پر حملہ تھا، عمران خان نے عدالتوں پر رعب جمانے کےلیے غنڈا گردی کی، پوری کوشش ہے کہ عمران خان کو اس کیس میں پکڑیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناءاللّٰہ نے مزید  کہا کہ یہ عدالت میں پیش ہونے نہیں بلکہ حملہ کرنے آئے تھے، عدالت نے وارنٹ جاری کیے ہیں، توشہ خانہ کیس میں ان کی پیشی یقینی بنائیں گے۔جب تک یہ فتنہ ہے پاکستان کی سیاست میں عدم استحکام رہے گا، امید ہے کہ اگلے انتخاب میں عوام اس کا چہرہ دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے