شہبازشریف

شہبازشریف نے میاں نوازشریف کی وطن واپسی کا باضابطہ اعلان کردیا

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

تفصٰلات کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد نواز شریف کی اکتوبر میں واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے، نواز شریف وطن واپس آکر قانون کا سامنا کریں گے اور انتخابات میں ن لیگ کی قیادت کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں استفسار کرنے پر افسوس ہوا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس عمر عطا بندیال اس وقت کہاں تھے جب میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو جیل میں زمین پر سلایا جاتا تھا، انصاف کے اس دوہرے معیارنے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔ نوازشریف جیل میں اور کلثوم نواز لندن میں ہسپتال میں تھیں، نوازشریف کی کوشش کے باوجود انکی اپنی بیمار اہلیہ سے بات نہیں کرائی گئی، کاش عمر عطا بندیال نوازشریف کے وقت بھی پوچھ لیتے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے