رانا ثناءاللہ

عمران خان نے جنرل باجوہ سے مل کر ہماری حکوت کیخلاف سازش کی تھی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جنرل باجوہ سے مل کر ہماری حکوت کیخلاف سازش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز اس وقت بھی جنرل (ر) باجوہ پر تنقید کرتی رہی ہیں جب وہ حاضر سروس تھے، سرگودھا کے جلسے میں کسی وجہ سے جنرل (ر) باجوہ کا نام مس ہوگیا ہوگا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جنرل (ر) باجوہ سے کوئی ڈیل نہیں ہے، جن لوگوں نے ڈیل کی تھی آج کل وہ صبح شامل ان پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں، عمران خان کو یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ انہوں نے جنرل (ر) باجوہ سے مل کرہماری حکوت کے خلاف سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے، کل کا جلسہ بھی الیکشن مہم کا حصہ تھا، عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات متنازع ہوجائیں تاکہ انہیں ہارنے کے بعد لانگ مارچ اور احتجاج کا موقع مل جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے