مریم نواز

مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کو اہم ہدایات دے دیں

سرگودھا (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کو اہم ہدایات سونپ دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے خواتین ونگ، سوشل میڈیا اور یوتھ کا اجلاس ہوا۔ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقے کی خواتین کو بھی سیاسی عمل میں شرکت کے مواقع دیں گے، خواتین گھر چلاسکتی ہیں تو فیصلوں میں بھی کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 1973 کے آئین کے نفاذ کے پچاس سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا خصوصی مہم چلائی جائے، نوجوانوں کو آگاہ کیا جائے کہ آئین کی ریاست اور عوام کے لئے کیا اہمیت ہے اور آئین نہ ہو تو ملک جنگل بن جاتے ہیں، جب آئین شکنی ہوتی ہے تو مہنگائی، بے روزگاری، دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہی علاقوں میں پڑھے لکھے، ذہین اور اقدار پر یقین رکھنے والے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا حصہ بنائیں، مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوان ٹیم پاکستان ہیں، ہم نے پاکستان کو سنورانا ہے، بحرانوں سے نکالنا ہے، قوم کو روشن مستقبل کا اعتماد دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے