انگلینڈ ٹیم

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کا دوسری بار چیمپئن بن گیا

(پاک صحافت) انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر دوسری بار چیمپئن بن گیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے معروف کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے معرکے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 137 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر ایک اوور پہلے ہی پورا کرلیا۔

انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر سام کرن کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے حصول کے لیے 12 ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی تھی، جنہیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے