مولانا عبدالغفور حیدری

عمران خان نے تین سال جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ عبدالغفور حیدری

میانوالی (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے اب تک تین سال میں عوام کے ساتھ جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال کے دوران مہنگائی اور غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ عمران خان نے ڈالر 60 روپے پر لانے کا وعدہ کیا مگر 170 سے بھی ڈالر تجاوز کرگیا۔ جنگ زدہ ملک ہونے کے باوجود افغانستان کا روپیہ مستحکم ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ لوگوں میں صلاحیت نہیں ہوتی۔ ہر شہر جاتا ہوں کہیں ڈویلپمنٹ نظر نہیں آرہی۔ پرانے کاموں پر اپنی تختی لگاتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک کے فیصلے قوم نہیں ادارے کرتے ہیں قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کس نظام کے تحت چلے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کسی ایک نظام پر متفق ہوں۔ صدارتی نظام اچھا نظام ہے مگر ہمارے ملک میں یہ نظام ناکام ہوا۔ دھرنے اور لانگ مارچ میں تاخیر کامقصد پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کی رائے کا احترم ہے۔ 23 مارچ کو اسلام آباد میں بہت بڑا اجتماع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے