جنرل عاصم منیر

پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ فورم نے اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ فورم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا دائمی حل صرف یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے میں ہے۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔ پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی۔ غیور پاکستانی عوام پُرعزم اور متحد رہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلی معیار پر اظہار اطمینان کیا۔ فورم نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فورم نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دہشتگردوں، سہولتکاروں کے خلاف ریاست مکمل طاقت سے نمٹے گی۔ دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف بھی ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری بھارتی جبر و استبداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ فورم نے معیشت کی بحالی، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف حکومتی اقدمات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے بجلی چوری، ون ڈاکیومنٹ رجیم کے نفاذ کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کی۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے غیرقانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی۔

قومی ڈیٹابیس کی حفاظت، غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کے لیے مختلف شعبوں میں حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے کہا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں پر فلسطین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔فورم نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود گزشتہ کچھ ماہ میں پاکستان میں اضطراب اور غیریقینی صورتحال میں کمی آئی۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے کہا کہ پاکستان میں امید، اعتماد اور استحکام میں اضافہ نظر آیا ہے۔

فورم نے اعادہ کیا کہ ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے مایوسی پیدا کرنے والے مخصوص عناصر کی کوششوں کو شکست دی جائے گی۔ شرکاء کانفرنس نے اعادہ کیا کہ ان عناصر کو پاکستانی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ شکست دی جائے گی۔ پائیدار استحکام اور سلامتی کے لیے پاک فوج ہر ممکن طریقے سے قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے