چوہدری شجاعت

صدر پیوٹن کو توہین رسالتﷺ کی دلیرانہ مذمت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چوہدری شجاعت حسین

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ روسی صدر کا بیان عالمی حالات کے تناظر میں انتہائی اہم ہے جبکہ صدر پیوٹن کو توہین رسالتﷺ کی دلیرانہ مذمت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دنیا جان چکی کسی بھی پیغمبر یا مذہب کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ اپنی جان، مال اور اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہیں۔

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا ہے کہ حضورﷺ کی شان میں گستاخی سے سب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، دنیا جان چکی کسی بھی پیغمبر یا مذہب کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے صدر پیوٹن کو دیکھا ہے ان کی دبنگ شخصیت کا معترف ہوں، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں ان کا دلیرانہ بیان خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے